11 فروری 2012 - 20:30

يورپ ميں سردي سے ہلاک ہونے والے افراد کي تعداد 550 سے بڑھ گئي ہے۔

ابنا: يورپ ميں سردي سے ہلاک ہونے والے افراد کي تعداد 550 سے بڑھ گئي ہے۔ ادھر اٹلي ميں دو سے تين ميٹرتک برفباري ہوئي ہے جبکہ روس ميں درجہ حرارت منفي 20ڈگري سينٹي گريڈ تک گرگياہے.اٹلي ميں دارالحکومت سميت کئي شہروں کي سڑکوں پر برف کي موٹي چادربچھي ہوئي ہے اور درخت بھي برف سے ڈھکے ہوئے ہيں.بعض مقامات پرکئي ميٹر تک برفباري ہوئي ہے.

جس کے سبب گھراورگاڑياں ہي برف ميں دھنسي ہوئي ہيں. لوگ سڑکوں پرہي اپني گاڑياں چھوڑ کرمحفوظ مقامات پروقت گزاررہے ہيں.انتظاميہ کے مطابق وہ اس ہنگامي صورتحال سے نمٹنے کي کوشش کررہي ہے.برف ميں لپٹے سربيا،پولينڈ،يوکرائن اور رومانيہ ميں سب سے زيادہ اموات ہوئي ہيں ،صرف رومانيہ ہي ميں 30 ہزار سے زائد افراد برف ميں پھنسے ہوئے ہيں جبکہ بلقان کي رياستوں ميں ايک لاکھ دس ہزار سے زائدافرادکا رابطہ شہروں سے کٹاہواہے.
....... 
/169